نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے محرم الحرام کے ایام میں عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کردیا ہے جس کے تحت ریسکیو عملہ کی ضلع بھر میں ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا کر ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جن کے ہمراہ ریسکیو موٹر بائیک اور ایمرجنسی وہیکلز بھی میڈیکل کوریج فراہم کرنے پر معمور رہیں گی انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ خوشاب میں امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ دے دی گئی ہے جو کہ ریسکیو عملہ کے ہمراہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سسٹم،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 933075-0454 ڈائل کریں۔
273