نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)محکمہ بہبود آبادی خوشاب کے زیر اہتمام عالمی یوم آ بادی کے مو قع پر بیسٹ پرفارمنس ایوراڈ او سر ٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا ہے کہ محکمہ بہبو دآباد ی کے افسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ بہت بڑی نیکیاں کما رہے ہیں چونکہ اللہ پاک کی مخلو ق کی خد مت خلق اور ان کی صحت کا خیال رکھنا بہت بڑی خدمت ہے اور یہی جذبہ ان کی آ خرت سنوارنے کا ذریعہ بنے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب ا س تقریب کے مہمان خصوصی تھےتقریب میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) جوہرآباد اعجاز ملک،ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد،ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر عقیلہ تبسم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ٹیکنیکل) ڈاکٹر قمبردر از،ڈاکٹر صائمہ اکرا م،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا اکمل عباس کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران،این جی اوز کے ممبران اور محکمہ بہبودآبادی کا میل اور فی میل فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک نے انجام دیئے قبل ازیں ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی کی کاوشوں سے ضلع خوشاب کا گروتھ ریٹ پہلے کی نسبت کم ہوا ہے جو محکمہ بہبو دآبادی کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں ڈاٹا اینالسز کی بنیا د پر بہتر کاکر ردگی دکھانے والے محکمہ بہبود آباد ی کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیئے جارہے ہیں اور اسکے ساتھ محکمہ بہبود آبادی کے پروگرامز میں بھر پور تعاون پیش کرنے اور بہتر کار کردگی کی بنیادپر متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کی حوصلہ افزائی کے ایوارڈ بھی دیئے جا رہے ہیں انہوں نے تقریب کے شرکاء سے اس بات کی توقع کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ بہبو دآبادی کے پروگرامز کی کامیابی اور مہم کو پر اثر بنانے کیلئے آئندہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) خوشاب اعجاز ملک،ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد نے بہبود آبا دی کے افسران وملازمین کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران کو بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے تقریب میں ڈی پی ڈبیلو او چوہدری محمد شاہد نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب کو ایک شاندار شیلڈ پیش کی۔
159