206

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں بی ایچ یوزسنٹرزاوررورل ہیلتھ سنٹرپرادویات کی عدم فراہمی مریض بازاروں سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں تحصیل نوشہرہ کی آبادی تقریبا دولاکھ سے زائد نفوس پرمشتمل ہے تحصیل نوشہرہ میں بی ایچ یوزسنٹراورآر ایچ سی سنٹرپرمریضوں کو ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو پیناڈول ٹیبلٹ تک فراہم نہیں کی جاتی جس کےباعث ہسپتال آنے والے مریض بازارسے مہنگے داموں ادویات خریدنے پرمجبور ہیں ہسپتال عملہ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ادویات سپلائی نہیں مل رہی ہیں جو ادویات ہمارے پاس ہیں وہ ہسپتال آنے والے مریضوں کوفراہم کررہے ہیں شہریوں مریضوں نے وزیرصحت اور محکمہ صحت حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یوزاور آرایچ سی سنٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں