نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل بھرمیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے دوروں کاسلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کوحکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس ضمن میں تمام دکانداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کوئی بھی دکاندار اگرسرکاری ریٹ لسٹ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرتے پکڑا گیا تو نہ صرف اس کی دکان کو سیل کیا جائے گا بلکہ بھاری جرمانے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
178