نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 10401ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2257ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2192متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 324روڈٹریفک کے حادثات، 1605میڈیکل کی ایمرجنسیز،8 آتشزدگی کے واقعات،56کرائم کے واقعات،2 پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور 262دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گرنے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 239 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1891 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 371متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا انہوں نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
216