183

ریسکیو1122کا اہلکار تنویر حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

نوشہرہ سون سکیسر (نمائندہ مناقب)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ روز ریسکیو اہلکار تنویر حسن اپنی ہمشیرہ کے گھر سے عید ملنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ دن اڑھائی بجے کے قریب بائی پاس روڈ قاضی کالونی جوہرآباد پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا حادثہ میں ریسکیو اہلکار کو ہیڈ انجری اور دیگر چوٹیں آئیں ریسکیو اہلکار کو ریسکیو ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد منتقل کر دیا تھا جہاں سے بہتر علاج معالج کے لئے الائیڈ ہاسپٹل فیصل آباد ریفر کیا گیا جہاں مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دن 12 بجے کے قریب جاں بحق ہو گیا عظمت کالونی جوہرآباد کا رہائشی 38 سالہ تنویر حسن پنجاب ایمرجنسی سروس میں بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں