367

چوری ،ڈکیتوں کے چار خطرناک افغانی پٹھان ملزمان تھانہ کی حوالات فرار ہوگئے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)چوری ڈکیتوں و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان شاہ پورجیل سےریمانڈپرتھانہ نوشہرہ لائے گئے تھانہ نوشہرہ کی حوالات توڑ کر فرار ہوگئے فرار والے4 ملزمان بھلوال اور1 کا تعلق نوشہرہ سے ہے تین ملزمان صدیق خان ولدطوطی خان عباس خان ولدخان امیر بخت محمدخان ولدنادرخان اقوام پٹھان سکنائے بھلوال جبکہ ایک ملزم گل خان ولد ڈھوڈا خان نوشہرہ سے ہے ملزمان تھانہ نوشہرہ وادی سون کی نئی بلڈنگ جو کرایہ پر حاصل کی گئی میں پیش آیا ملزمان کے بھاگنے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ناکہ بندیاں اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب کا تھانہ نوشہرہ کی حوالات سے ملزمان کے بھاگنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقع سے متعلق انکوائری کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ غفلت لاپرواہی کرنے والے ملازمین کے سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن کی مدعیت میں غفلت لاپرواہی اورحوالات پر عدم توجہی کیوجہ سےتفتیشی افسر اے ایس آئی کاظم حسین ڈیوٹی آفیسر ہیڈکانسٹیبل صابرحسین نائب محررمحمدیونس سنتری محمد مالک کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ادھر آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کر کے فرار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں