نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)صدر مزدور کسان کمیٹی ملک زاہد اعوان اور دیگر سیاسی و سماجی کارکن ملک عصمت پرویز ملک محمد اقبال ملک محمد نواز ملک امین الدین کھوڑہ محمد ریاض ڈوگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہماری جان اور افواج پاکستان ہماری شان ہیں ملک پاکستان کی قوم ملک کے وقار عزت و عظمت اور شان کےلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے افواج پاکستان کے آفیسرز سپاہی تمام علاقائی لسانی اور سیاسی تعصاب اور امتیازات سے بالاتر ہوکر صرف اپنے فرائض و ذمہ داریاں کا مقدم رکھتا ہے آج پوری قوم پاکستان افواج کو ان کی خدمات پر سلام پیش کرتی ہے ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہدا پاکستان کے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں ملکی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر و خدمات کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے گزشتہ دنوں فوجی یادگاروں اور شہدا کی حرمتوں پر انتہائی قابل مذمت و ناقابل برداشت ہیں ایسے عناصر کا قلع قمع کرنا ضروری ہے پاک افواج نے جس طرح بیرونی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا اسی طرح ملک کے خلاف کی جانے والی اندرونی سازشوں کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف نظریہ پاکستان کے محافظ رہیں گے اور پاک فوج کے مشن کی تکمیل کےلئے ان کے ہر اول دستہ کا نظریاتی رشتہ نبھاتے رہیں گے۔
180