نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک کے دیگر شہروں کی طرح وادی سون میں بھی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یک جہتی کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں نے میلاد چوک نوشہرہ ریلی نکالی جس کی قیادت تحصیل نوشہرہ پی ٹی آئی کے صدر ملک اخلاق نسال اعوان نے کی ریلی میں شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج عدلیہ کے حق میں آئین اور قانون کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کے نعرے درج تھے اس موقع پرملک اخلاق نسال اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنے کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کردار اہم ہےعوام اعلیٰ عدلیہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہے جب بھی الیکشن ہوئےتحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ریلی میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
318