نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)گزشتہ روز کی طوفانی بارش اورژالہ باری سے وادی سون کے مختلف علاقوں کھبیکی،کنہٹی،احمد آباد،بیاکھ،کھوڑہ میں سبزیات، گندم اوردیگرفصلیں تباہ ہوگئیں ہیں جس سے کاشتکاروں، کسانوں کا لاکھوں روپوں کا نقصان ہو گیا غیر متوقع موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے کئی اقسام کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے گندم،آلووں کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں شدید بارش اور ژالہ باری سے گندم کی پیداوار میں 5ے 10 من فی ایکڑز پیداوار کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ پنجاب کے علاقہ وادی سون میں گندم اس وقت تیاری کے آخری مراحل میں ہے وادی سون کے کسانوں ملک اختر اسلام،ملک طارق اعوان،ملک شہزاد،ملک ظفر،ملک سلیم،ملک عمران ،ملک فہیم و دیگر کسانوں نے بتایا کہ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے کسان پہلے بہت زیادہ پریشان ہےگندم کی فصل خراب ہونے کی وجہ سےکسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے گندم کی فصل تیار ہےگندم کی فصل کو کٹائی سے قبل بارش اور ژالہ باری سے بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش اور ژالہ باری سے بچ جانیوالی سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
184