382

انجمن بہبود مریضاں کے تعاون سے مستحق افراد مین عید گفٹ تقسیم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ)نوشہرہ کی جانب سے سوشل ویلفیئر آفس ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں رمضان پیکیج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک سلطان اکبر نسال اور ڈاکٹر محمد فاروق نے غریب اورمستحق گھرانوں کی خواتین میں عید گفٹ اور راشن تقسیم کیا اس موقع پر انجمن بہبود مریضاں کے سرپرست اعلی ملک غلام فرید چیگی، نائب صدر ملک حق نواز،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق اور جنرل سیکرٹری میڈم نجم النسا ملک،فرنٹ ڈیسک آفیسر فوزیہ نورین، کوارڈینیٹر ساجد حسین موجود تھے میڈیکل سوشل آفیسر میڈم نجم النسا ملک نے بتایا کہ انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ گزشتہ ایک سال میں ایک ہزار سے زائد غریب اور نادار مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر چکی ہے اور آنے والے دنوں میں سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا عزم رکھتی ہے ملک غلام فرید چیگی نے کہا کہ دوسری عبادات کے ساتھ ساتھ غریب ،نادار اور مستحقین کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہ ہے انہوں نے مخیر حضرات اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے اردگرد رہنے والے مستحقین کا بھرپور خیال رکھیں اور ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں