نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)جماعت اسلامی وادی سون کی جانب سے امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 82 ڈاکٹر ضیاء اللہ ملک کے اعزاز میں افطار ڈنر اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکا تقریب سےضلعی امیر جماعت اسلامی وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت نے عوام کو لوٹا اور اپنی نااہلیوں کا بوجھ عوام کے کندھوں پر لاد دیا اب وقت آگیا ہے کہ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اسلامی اصولوں کے مطابق ملک کو بحران سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ڈاکٹر ضیاء اللہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعووں پہ نہیں بلکہ عمل پہ یقین رکھتے ہیں. عوام انہیں اپنا نمائندہ منتخب کر کے اپنی خدمت کا موقع دے ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا عمائدین علاقہ نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
