149

پٹرولنگ چیک پوسٹ جابہ کے اے ایس آئی چوہدری ممتاز احمد کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند اور نقد انعامات سے نوازا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کی جابہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے اے ایس آئی چوہدری ممتاز احمد کو فرض شناسی سے شہریوں کی مدد اور نمایاں کارکردگی فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دینے پر پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئی جی آفس میں منعقدہ تقریب میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوزا بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و ما ل کے تحفظ اور خدمت کیلئے درد دل، خلوص نیت اور جذبہ جہا د کے تحت فرائض ادا کئے جائیں مظلوموں، یتیموں، بیواؤں اور کمزوروں کی جان و مال اور عزت پر حملہ آور ہونے والے ظالموں کے سامنے دیوار بن جائیں اور ایسے سنگ دل سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی یقینی بناتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے تھانہ میں آنے والے ہرشخص کا مسئلہ خوش اخلاقی اور توجہ کے ساتھ سنیں اور سول نوعیت کے معاملات پرمتاثرین کا کسی ہمدرد وکیل سے رابطہ کروائیں تاکہ اس کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے مشکلات اور جرائم کے شکار شہریوں کو مدد، تعاون اور راہنمائی فراہم کریں کیونکہ اپنے اختیارات سے شہریوں کے مسائل کا ازالہ کر کے ہم دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں میں مرحلہ وار آٹھ کروڑ کے انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں اور جو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی شہریوں کی مدد کرنا، دوران ڈیوٹی کسی قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیاء کی شہریوں تک باحفاظت واپسی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں