142

آٹاتقسیم مراکز میں صارفین کو بہترسہولیات فراہم کی جاتی ہیں،اے سی عرفان مارٹن

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن کی زیر سرپرستی تحصیل نوشہرہ میں حکومت کی جانب سے مفت آٹا کی تقسیم سے شہری مستفید ہورہے ہیں آٹاتقسیم مراکز میں صارفین کو بہترسہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس سے شہری ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں خوشی سے نہال ہیں مقررہ اوقات میں مفت آٹا کی سپلائی شروع کر دی جاتی اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن نے کہا کہ حکومتی احکامات پر اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہیں میں اور میرے ہمراہ دیگر اہلکار صبح سحری کے وقت آٹا پوائنٹ پر موجود ہوتے ہیں شہریوں ملک فاروق اعوان، محمد فتح شیر،عصمت ،خدیجہ،صائمہ،پروین سمیت دیگر نے اے سی عرفان مارٹن اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں