نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سپریم کورٹ نے الیکشن کے انعقاد کو بنیادی آئینی ضرورت قرار دیا ہےالیکشن کمیشن کو بنیادی آئینی حق بدلنے کا کوئی اختیار نہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف اور عوام کی بڑی فتح ہے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی سابق ممبرصوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکیاانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئین قانون کی جیت ہےسپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں الیکشن سے بھاگنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کرکےجمہوریت کو بچا لیاقانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن بھی نہ تھا سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے
