نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے عوامی شکایات پر مین بازار تکبیر میلاد چوک کا دورہ کیا انہوں نے مختلف دوکانوں کریانہ سٹورز پولٹری سبزی فروٹ شاپ کو چیک کیا ناجائز منافع خوروں ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ 3دوکانوں کو سیل کرادیا گیا انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو آئندہ مذید سختی سے نمٹا جائے گا۔
199