نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)یہاں کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کے مکینوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر مساوی سلوک کیوں برتا گیا کہ لاکھوں کی آبادی کےلئے رمضان ریلہف پیکیج میں نوشہرہ کو 3000مفت آٹا کے گٹو فراہم کئے گئے جبکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں خوشاب 24718قائد آباد6000نور پور تھل 9110 تھیلے تقسیم کئے گئے ضلع خوشاب کی دیگر تحصیلوں کی نسبت تحصیل نوشہرہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کیوں کی گئی ہے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع خوشاب کی تمام تحصیلوں میں برابری کی سطح پر مفت آٹا تقسیم کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوا۔
145