نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ عدنان احمد نے کہاہے کہ سپیشل طلباء وطالبات کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ادارہ میں کم سٹاف ہونے کے باوجود سپیشل طلباء وطالبات کی بحالی ایک چیلنج ہے جسے کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے بھرپور لگن سے کام کیا جا رہا ہے ادارہ میں زیرتعلیم سپیشل طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تر سہولیات جن میں فری پک اینڈ ڈراپ، یونیفارم، کتب، ماہانہ وظائف سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی سپیشل ایجوکیشن کے لئے خصوصی مدد نے ہمارے حوصلوں کو تقویب بخشی ہے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہلیان تحصیل نوشہرہ اپنے پانچ سے بارہ سال تک کے سپیشل طلباء وطالبات کو آج ہی سپیشل ایجوکیشن سنٹرنوشہرہ میں داخل کرائیں تاکہ ان کی بحالی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجاسکے تاکہ وہ معاشرے کے کارامد شہری بن سکیں تقریب میں پوزیشن ہولڈرز سپیشل بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں سپیشل طلباء وطالبات کے والدین سمیت عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
115