نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)فیسکو حکام کی ہدایت پر ایس ڈی او واپڈا نوشہرہ ثمر عباس کی زیر نگرانی ٹاسک فورس کا قیام لایا گیا ہے جس میں محمد کامران،محمد نثار اور محمد حارث شامل ہیں ٹاسک فورس کے اہلکار سب ڈویژن نوشہرہ میں بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف قانونی کاروائیاں کریں گے ٹاسک فورس کے محمد کامران نے بتایا کہ مختلف چھاپوں اور دوران چیکنگ اب تک درجنوں بجلی چور پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور مقدمات درج کرائے ہیں ٹاسک فورس کے قیام سے بجلی چوروں کا محاسبہ ہوگا۔
278