نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آج کے دن پاکستان میں بھی 22مارچ کو پانی کا عالمی دن باقاعدہ منایاجاتاہے پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد پانی کی اہمیت کواجاگر کرنا اور پانی کی قلت کے بارے عوامی شعور بیدار کیا جاتا ہے پانی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن ،قیوم خاندان کے تعاون سے وادی سون کے نواحی موضع صدیق آباد(کفری)میں عفاف ڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح ڈاکٹر اعجاز قیوم،ڈاکٹر ناہید ملک نے سادہ پروقار تقریب میں کیا جس میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایریا منیجر میاں تنویر الحسن نے بتایا کہ 15بلین کی مالیت سے تعمیر ہونے والاعفاف ڈیم ایک سال کی مدت میں مکمل ہوا عفاف ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت چالیس لاکھ گیلن ہے عفاف ڈیم کے معرض وجود آنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی قدرتی چشمہ سے چلنے والی واٹر سپلائی کے پانی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلوں کیلئے مفید ثابت ہوگاعلاقہ کے مکینوں نے ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن اور قیوم خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ وادی سون میں ڈیم کی اشد ضرورت تھی اب علاقہ کے مکین مستفید ہونگے اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہیں گے آخر میں قیوم خاندان کی بیٹی عفاف مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
249