316

گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی اور ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اوچھالی کے اشتراک سے واک کا اہتمام

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ صفائی مہم 2023 کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی اور ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اوچھالی کے اشتراک سے اوچھالی جھیل میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع خوشاب ذیشان شبیر رانا،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ،عرفان مارٹن ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی ملک سلطان اکبر،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسراوچھالی مرکز محمد کامران صاحب،ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول اوچھالی ملک احمد نواز، اسسٹنٹ منیجر ٹی ڈی سی پی ملک اشتیاق سمیت گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی،گورنمنٹ پرائمری سکول اوچھالی کے اساتذہ اور بچوں سمیت عوامی اورسماجی تنظیموں کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک گورنمنٹ ہائی سکول کے ایوان قائداعظم سے شروع ہوکر اختتام اوچھالی جھیل پر ہوئی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اورمعاشرے کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے صاف ستھرا معاشرہ عظیم قوموں کی علامت ہے ہم سب مل کر اپنے گھروں،گلی محلوں،شہروں اور سیاحتی مراکز کو صاف ستھرا بنائیں واک کے اختتام پر اوچھالی جھیل اورگردونواح کی صفائی میں سکول کے بچوں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے بھی عملی طور پر حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں