نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون سوڈھی موڑ کے قریب ایک سکریپ کا اوور لوڈ ٹرک الٹ گیا ہے جس میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ موضع سوڈھی موڑ کے قریب ایک سکریپ کا اوور لوڈڈ ٹرک الٹ گیا ہے حادثہ کے بعدریسکیو 1122 نوشہرہ کی امدادی ٹیم نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور حادثہ میں زخمی ہونے والے پانچ زخمیوں ہارون21 سال، ساول عمر 28 سال،شاہد عمر 28 سال،وقاص عمر 25 سال اور 50 سالہ منیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا لوڈڈ ٹرک نوشہرہ سے سرگودھا جا رہا تھا۔
