نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے کہا ہے کہ ترکی میں شدید زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے فنڈ ز کا قیام کیا گیا ہے شہری اور مخیر حضرات عطیات جمع کرائیں مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدورکسان کمیٹی کے رہنما ملک نذیر اعوان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا مزدور کسان کمیٹی کے وفد نے شہری مسائل کے بارے آگا ہ کیا کہ ایم سی نوشہرہ کے پاس صفائی ستھرائی کی جدید مشینری ہے لیکن ڈیزل نہ ہونے سے بے کار کھلے آسمان کے نیچے زنگ آلودہونے کا خدشہ ہے پورے شہر میں دو خاکروب ناکافی ہیں صفائی کی ناقص صورتحال جگہ جگہ گندگی ڈھیر لگنے سے موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے عرصہ دراز سے سٹریٹ لائیٹس تنصیب کی گئی ہیں ابھی تک ایک بلب بھی روشن نہیں ہوا ناجائز تجازات کی بھرمار ہے مارکیٹ کمیٹی کی جاری ریٹ لسٹ پر نرخناموں پر عملدرآمد کرایا جائے جوڈیشل کمپلیکس کے لئے خریدی گئی زمین کے مالکان کو رقم دی جائے بلدیہ نوشہرہ آفس میں خالی آسامیوں پر مستقل عملہ تعینات کیا جائے اور سستا آٹا سیل پوائنٹ ایک بڑھا کر دو کئے جائیں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے وفد کو یقین دلایا کہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے محنت،لگن کے ساتھ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیں گے۔
419