261

جماعت اسلامی اللہ کی زمین پہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے،امیدوار ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ ملک

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)امیدوار ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ ملک نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے اور بلا تفریق خدمتِ انسانیت پہ کامل یقین رکھتی ہے ہم حلقہ کی عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے بہترین اقدامات کریں گے اور وادی سون کے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے اور محرومیاں دور کرنے کیلئے کسی حجت یا مفاہمت کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے وادیِ سون کے طلبا کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے نوشہرہ میں قومی سطح کی یونیورسٹی کا سب کیمپس بنوائیں گے زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے بارشی پانی کو استعمال میں لائیں گے اور مختلف جگہوں پر سمال ڈیم بنائیں گے بچوں کیلئے پارک،نوجوانوں کیلئے کھیل کود کی سرگرمیوں کو پروان چڑھائیں گے تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی کو پاکستان میں جہاں بھی عوامی خدمت کا موقع ملا ریکارڈ کام کروائے آئندہ الیکشن میں عوام نے جماعت اسلامی پہ اعتماد کرتے ہوئے خدمت کا موقع دیا تو ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں