نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر حمد اللہ نے عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سستا آٹا کی ترسیل کو شفاف بنانے کیلئے اپنی موجودگی میں سستے آٹا کی تقسیم کرائی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سستے آٹے کی سبسڈی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے سرکاری آٹے کی فروخت کا نظام اب سرکاری اہلکاروں کے ذریعے فروخت کا پروگرام بنالیا ہے تاکہ صیح معنوں میں مزدور غریب طبقے تک شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے اب روزانہ تین سو آٹے کے گٹو تقسیم کئے جائیں گے اس سے قبل انہوں نے نئی مردم شماری کی تیاری کے اجلاس میں شرکت کی اس سلسلہ میں سٹاف نے انہیں انتظامات پربریفنگ دی۔
391