نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب شوکت علی کی زیرقیادت پٹرولنگ پولیس جابہ نے سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے تفصیل کے مطابق وادی سون جابہ پٹرولنگ چیک پوسٹ انچارج سب انسپکٹرملک عبدالروف باہمراہ ٹیم نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف29مقدمات،ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کےخلاف6مقدمات،200گرام منشیات چرس برآمد،2عدالتی مفروراور3اشتہاری ملزمان گرفتارکرکےمتعلقہ تھانوں کودئیے جبکہ مددکیلئے1124پرکی گئی کال پر226مسافروں کومددفراہم کی اورموٹرسائیکل کےکاغذات نہ ہونے کی وجہ سے76موٹرسائیکل متعلقہ تھانے میں بندکروائیں ڈی ایس پی پٹرولنگ شوکت علی نے جابہ کی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ کہ ایسے ہی محنت اورلگن سے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔
328