نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر حکمران طبقہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور دہشت گرد تنظیموں ان کےسہولت کاروں کے خلاف ایک موثر آپریشن کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہم حساس اداروں اور چیف آف آرمی سٹاف سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا تفریق سیاسی وابستگی کے ان کا قلع قمع کریں ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی روحانی سیاسی شخصیت مرکزی چیرمین جماعت السالکین پاکستان ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری ہاشمی مرکزی سینئر وائس چیئرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے پیرووال بسم اللہ ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نوید صادق اور انسپکٹر ناصر بٹ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور پس پردہ معاونین کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کیا
315