310

عدم توجہی خوبصورت اوچھالی جھیل ویرانی کا منظر پیش کرنے لگی،سیاح

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب ٹی ڈی سی پی کی نااہلی،غفلت اورلاپرواہی کے باعث وادی سون کا سیاحتی مقام اوچھالی جھیل ویرانی کا منظرپیش کرنے لگی دیگر اضلاع سے آنے والے سیاحوں کو وادی سون کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے مایوسی کا سامنا ہے ٹی ڈی سی پی ڈیپارٹمنٹ کے تمام دعوے محض جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں کروڑوں روپے کی خطیرگرانٹ جوکہ وادی سون کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے منظورکی گئی تھی مگر اوچھالی جھیل پر تزئین و آرائش کا مذید کام نہیں کروایا گیا اورنہ ہی کوئی تفریح کا سامان موجودہے سیاحوں کیلئے کشتی رانی تک کی سہولت موجودنہیں جھیل کے اردگردگندگی تعفن پیداکررہی ہے بجائے اسکے کہ لوگ یہاں آکرسیروتفریح کرتے بلکہ سیاحوں کی اس گندگی اوربدبو نے صحت خراب کرنا شروع کر دی ہے اسکے علاوہ قریبی آبادی میں بھی بیماریوں اورموسمی وبائی امراض نے شدت اختیارکرلی ہے شہریوں ملک علی اکبرنمبردار،ملک علی شیراعوان،ملک غلام حسین یرال،ملک عبدالرحن اور سیاحوں میں نجم الحسن،شکیل الرحمن،باسط،کاشف،عبداللہ نے حکومت پنجاب ٹی ڈی سی پی سے اپیل کی ہے کہ سیاحوں کیلئے کشتی رانی،سیروتفریح کا سامان اورصفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائیں تاکہ سیاح لطف اندوزہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں