نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی نایاب ہو گیا اسٹورز کو اشیائے خورونوش کا کم کوٹہ ملنے پر صارفین کے مسائل بڑھنے لگے شہری بازار کی دوکانوں سے مہنگے داموں اشیا خوردونوش خریدنے پرمجبور ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل نوشہرہ میں یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خوردنی کا کم کوٹہ ملنے پرمسائل بڑھ گئے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی نہ ہونے سے شہری مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں اوپن مارکیٹ میں پنجاب حکومت کا سستا آٹا قلت کا شکار تو یوٹیلیٹی سٹورز پر وفاقی حکومت کا سبسڈائز آٹا غائب ہوگیا شہری ایک سٹور سے دوسرے سٹور کا چکر لگانے پرمجبور ہیں سبسڈائز آٹا کی عدم دستیابی سے شہری مایوس پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے چکر لگا رہے ہیں آٹا مل نہیں رہا سستے آٹا نہ ملنے سے مجبوراً بازار سے مہنگا آٹا خریدنا پڑرہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا حکومت مہنگائی میں سبسڈائز آٹے کی سپلائی بہتر بنائے۔
173