نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حلقہ این 93ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان اورحلقہ پی پی 83ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان کی کاوشوں سے وادی سون کی سڑکوں کی تعمیرومرمت کے لیے جاری شدہ فنڈز کے استعمال کے لیےاخبارات کو ٹینڈر بھیج دیا گیا جلدہی کام شروع ہوجائے گا ان میں جوہرآباد منگور بائی پاس کے لئے 8 کروڑ روپے, وادی سون جابہ نوشہرہ روڈ کے 2 کلو میٹر کی سپیشل مرمت بحالی کے لیے 5 کروڑ28 لاکھ روپے،جابہ تا چانبل موڑ2.15کلومیٹرمرمت/بحالی کے لئے4کروڑ 52 لاکھ روپےمردوال چوک تا وائی کراس نوشہرہ مرمت/بحالی روڈ 2 کلومیٹر کے لیے 4 کروڑ 36لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئےگئے ہیں اس موقع پر ایم این اے ملک عمراسلم اعوان نے کہا کہ انشاءالله ہم سابق وفاقی وزیر ملک نعیم خان مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس سے حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔
240