Daily Manaqib Islamabad Loh 197

پیٹرولیم کی کمی کے باوجود کرایے کم نہ ہوئےحکام نوٹس لیں،مسافر

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مال گڈز،مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے گاڑیوں اوررکشہ ڈرائیوروں کی سواریوں کے ساتھ جھگڑے معمول بن گئے ہیں سیکرٹری آر آئی اے کا خاموش تماشائی ہونا سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسرگودھا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے مگر اس کےباوجودکرایوں میں کمی نہ ہو سکی بسوں ، ویگنوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے عوام سے پرانے کرایوں کی وصولی کا سلسلہ ہی شروع کر رکھا ہے مسافر جب ڈرائیوروں سے کرائے میں کمی کی بات کرتے ہیں تو آگے سے ڈرائیور،کنڈیکٹرمسافروں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں شہریوں ملک شہباز،ملک سہیل،ملک امان،ملک فاروق،ملک ساجد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخوشاب اورکمشنرسرگودھا سے اپیل کی ہے کہ زائدکرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں