نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرکے ہیڈ ماسٹر عدنان احمد نے کہاہے کہ سانحہ پشاور اے پی ایس حملہ میں شہداء کے وارثان کے غم میں آج بھی برابر کے شریک ہیں معصوم کلیوں پر اندھا دھند فائرنگ سے شہید کیاگیا بدترین ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سانحہ اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم کو دہشتگری کے خلاف متحد کیاہے کئی سال گزرنے کے باجود آج بھی پوری دنیا کے عوام اپنے آنسو نہیں روک پاتے وہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے سپیشل طلباء وطالبات نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمع روشن کیں اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگیں تقریب میں ماہر خصوصی تعلیم میڈم شبانہ گلناز، میڈم سلمیٰ نورین، ایڈمن انچارج ملک الفت حسین سیال، ملک مظہر داد ٹوانہ سمیت دیگر نےشرکت کی۔
215