300

اٹھائیسواں سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات مکان شریف اختتام پذیر ہوگئیں

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے) آستانہ عالیہ مکان شریف صدیق آباد(کفری)میں اٹھائیسواں سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں عرس مبارک کی تقریبات زیرصدارت سجادہ نشین مکان شریف صاحبزادہ پیرحامدعزیز حمیدی منعقد ہوئی اختتامی تقریب میں حضرت مولانا پروفیسرمحمدظفرالحق بندیالوی،پیرمحمدعطاء المصطفی رضوی ،صاحبزادہ محمدعزیزالحسن حمیدی،صاحبزادہ محمدحمیدالحسن حمیدی سمیت ملک کے چاروں صوبوں سے علماء کرام ،مشائخ، اسکالرز،نعت خوانوں اورہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اختتامی تقریب سے صاحبزادہ پیر حامدعزیزحمیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل قرآن پاک اور سنت پرعمل پیرا ہونا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے نظام کو قرآن و سنت ﷺمیں ڈھال کر اس کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جائےآج دربار اور خانقائیں توحید ورسالتﷺ اور ذکر واذکار کا منبع ومرکز ہیں کلمہ طیبہ ایک ایسی طاقت ہے کہ اس کے ذکر سے انسان کو اطمینان و سکون ملتا ہے جبکہ پاکستان بھی کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کلمہ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر ملک کومضبوط اور طاقتور بنانا ہے دیگر علماء ومشائخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی زندگی امت کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہےتقریب کے اختتام پر حضرت پیرمحمدحامدعزیزحمیدی نے ملک کی امن وسلامتی ترقی و استحکام،امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں