296

سالانہ یوم والدین وتقسیم انعامات کی تقریب سوڈھی(جیوالی)

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سالانہ یوم والدین وتقسیم انعامات کی تقریب زیر سرپرستی ہیڈ ماسٹرملک محمد سلطان محمود اعوان گورنمنٹ ہائی سکول سوڈھی جے والی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ملک اقبال احمد ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ نے خصوصی شرکت کی تقریب میں سکول کونسل کے ممبران حاجی عبدالغفار، احمد شیر،نمبردار سوڈھی جے والی فرحت عباس شاہ ،وسیم عباس، پچوں کے والدین اور علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےملک اقبال احمدنے سکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی سالانہ تقریب میں بچوں نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، بیت بازی، ٹیبلو، پی ٹی شو, علامہ اقبال کے فلسفہ خودی اورعشق مصطفی پرتقاریر،سائنسی ورکنگ ماڈل اورمختلف کرتب پیش کئےاس تقریب کی تمام تر خوبصورتی پچوں کی عمدہ کارکردگی تھی جو حاظرین محفل کو دیکھنے کو ملی جس کی بدولت حاظرین محفل نے انکو نقد انعامات سے نوازاسکول انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پچوں کو ٹرافیز اور میڈلز سے بھی نوازا گیاتقریب کے آخر میں ہیڈماسٹرملک محمد سلطان محمود اعوان نے تمام حاضرین مجلس، مہمان خصوصی ملک اقبال احمد ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا جس کے بغیر یہ تقریب منعقد نہیں ہو سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں