302

ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان دوران الیکشن وعدے وفا کررہے ہیں،ملک عامر اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک عامر اعوان آف شکرکوٹ نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان نے حلقہ میں تعمیر وترقی کے کام کراکے ثابت کردیا ہے کہ انہیں کی عوام کی محرومیوں کا احساس ہے انہوں نے دوران الیکشن عوام سے کئے گئے وفا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کا کہنا ہے کہ میری اولین ترجیح حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات خوشحالی و ترقی دینا ہے عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے سے یہ میرافرض بنتا ہے کہ اپنے حلقے کے بنیادی مسائل حل کروں عوام کی خدمت میرا منشور ہے اپنے علاقے میں ترقی اور خوشحالی چاہتا ہوں تاکہ عوام کی حالت بدل جائے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا فر ض ہے اپنے حلقے کے مسائل سننے کے لیے اور انہیں حل کرنے کے لئے خود ہمہ وقت اپنے حلقے کا دورہ کرتا ہوں تاکہ عوام یہ نہ سمجھیں کہ حلقے میں دکھائی نہیں دے رہا عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کا موازنہ کر کے دیکھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں