نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک کی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین آورسموگ سے آگاہی مہم/ایس پی پٹرولنگ سرگودھا کوثر پروین کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب شوکت علی کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک سب انسپکٹر عبدالخالق کی جانب سے عوام الناس میں روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین ، پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124 اور پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے آگاہی کے لئے مہم کا انعقاد کیا گیا گورنمنٹ ہائی سکول پدھراڑ میں لیکچر اور روڈ سیفٹی آگاہی واک کے دوران سکول کے بچوں اور عوام الناس کو دوران سفر روڈ سیفٹی اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائنز پر کال کی بابت بریف کیا گیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
140