276

سونڑ سکیسری بولی تے ثقافت یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سونڑ سکیسری بولی تے ثقافت بسلسلہ یوم تاسیس کی تقریب ملک محمود الحسن کی رہائش گاہ مہروکہ ڈھاکہ وادی سون منعقد ہوئی جس میں وادی سون کے مختلف علاقوں سے آئے ممبران شرکت کی کیک کاٹنے کے بعد ملک کی سلامتی اور گروپ کے مرحوم ممبران کیلئے دعا کی گئی ملک محمودالحسن نے کہا کہ سونڑ سکیسری بولی تے ثقافت گروپ بنانے کا مقصد علاقائی زبان کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ قومی زبان کے ساتھ ساتھ کسی قوم کیلئے اظہار کا سب سے بہترین ذریعہ اسکی مادری زبان ہوتی ہے ہمیں اپنی مادری زبان پر فخر ہونا چاہیے بلاشعبہ زبان کسی بھی انسان کی ذات اور ثقافت کا اہم ترین جزو ہے ممبران نے ملک غلام حیدر مرحوم کے بیتے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکی گروپ کیلئے خدمات کوسراہابیرون اضلاع میں مقیم سونڑ سکیسری بولی تے ثقافت کے ممبران کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں