356

دیہاتی علاقوں میں قائم ہیلتھ یونٹس کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،ڈاکٹر راو گلزار یوسف

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رورل ایریاز کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی ہر ممکن طور پر یقینی بنائی جا رہی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران دیہاتی علاقوں میں قائم ہیلتھ یونٹس کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں وہ وادی سون کے بی ایچ یو جاہلر،کٹھوائی،رورل ڈسپنسری سُرکی،کُفری،اُوچھالی،انگہ اور نوشہرہ کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے ہیلتھ یونٹس میں اپنے دورہ کے دوران سٹاف کی حاضری،آؤٹ لک فیسلٹی،ادویات کی دستیابی اور معیار،لیبر روم،آئی ایل آر اور ٹمپریچرچارٹ،تمام اقسام کے رجسٹرز،ڈیلی ای پی آئی ورک،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا جو تسلی بخش پایا گیا البتہ کٹھوائی سنٹر میں ڈاکٹر مہوش اقبال ایل ایچ وی نجمہ اکمل ڈسپنسر محمد شُعیب کی غیر موجودگی پر برہم ہوئے اور اس سلسلے میں اُن کی سرزنش کرتے ہوئے اُن سے وضاحت طلب کرنے کے احکامات دئیے اُنہوں نے سنٹر میں موجود سٹاف سے کہا کہ اللہ پاک نے آپ کو دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے لہٰذا وہ اپنے فرائض کی ادائیگی محنت،لگن اور دیانتداری سے انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں