نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ کے میلاد،تکبیرچوک،مین بازار،ڈاکٹر والی مسجد،عید گاہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ہے جس سے راہگیروں،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی غفلت کے باعث شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے شہر کے بازاروں میں خریداری کی غرض سے آنے والوں بالخصوص خواتین اوربچوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےشہریوں ملک فہیم،ملک حارث،ملک سہیل،ملک فرقان،ملک شہزاد و دیگر نے بتایا کہ مقامی انتظامی اہلکار اعلیٰ افسران کے دوروں کے موقع پر عارضی طور پر تجاوزات کو ختم کروا دیئے جاتے ہیں افسران کے جاتے ہی دوبارہ قبضہ مافیا کو کھلی چھٹی دے دی جاتی ہےشہریوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائزتجاوزات کوختم کرانے کے احکامات جاری کر کے تجاوزات مافیا سے مستقل طور پر نجات دلوائی جائے۔
218