170

ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پیر امیر سلطان چشتی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ہم اپنی فوج اور اداروں سے محبت کرتے ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے یہودی قیام پاکستان سے ہی پاک فوج اور آئی ایس آئی کے دشمن ہیں اسرائیل انڈیا اور قادیانی و دیگر غیر مسلم پاکستانی عوام فوج اور اداروں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی شیطانی سوچ پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی روحانی سیاسی مذہبی شخصیت ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری مرکزی سینئر وائس چیئرمین سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پیر آف اوگالی شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی شخصیت یا فرد واحد کا نام نہیں پاک فوج کے سپاہی سے لیکر سربراہ تک تمام کے تمام قابل احترام ہیں پاک فوج کے خلاف بیان بازی اور عوام میں نفرت پھیلانے والے کبھی بھی اسلام پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتےہیں یہود ونصاریٰ انڈیا سمیت تمام دشمنان اسلام و پاکستان کی غلط فہمی ہے کہ وہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے درمیان پھوٹ ڈال کر پاکستان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا سکیں گے اہلیانِ پاکستان نے جب بھی فوج کو آزمایا تو سرخرو پایا چاہے وہ دہشتگردی ہو سیلاب ہو سرحدوں کا دفاع ہو یا قدرتی آفات کا سامنا ہر محاذ پر پاک فوج اور اداروں کو سرخرو پایا ہماری جماعت جمعیت علمائے پاکستان نیازی کل بھی فوج کے ساتھ تھی آج بھی فوج کے ساتھ ہے اور قائد اہلسنت پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی مرکزی صدر کی قیادت میں آئندہ بھی فوج کے ساتھ رہیں گے اور پاک فوج اور اداروں کا دفاع کرتے رہیں گے پیر آف اوگالی شریف نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیانات اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد استحکام پاکستان کو نقصان پہنچانے اور بغاوت کےلئے عوام کو اکسانے کی دیدہ دانستہ غیرملکی سازش ہے ہمارے اداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے عناصر کو لگام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں