327

غیرقانونی افغان بھائیوں کو قانون کے مطابق مہاجرین کیمپوں میں منتقل کریں ،اختر اسلام

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان)صدر کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ حاجی ملک اختراسلام پھتال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی،پنجاب اورحکومت پاکستان کو چاہیے کہ تحصیل نوشہرہ میں رہائشی وہ غیرقانونی افغان بھائیوں کو قانون کے مطابق مہاجرین کیمپوں میں منتقل کریں اور ضلعی انتظامیہ تحصیل نوشہرہ کے کسانوں گرداوری/ڈیجیٹل کی نقول کے بارے آگاہ کریں قانون کے مطابق ڈیجیٹل گرداووری کا طریقہ یہ ہے کہ گرداوری موقع پر زمیندار کی موجودگی میں لگائی جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی سون میں محکمہ جنگلات نے تمام لکڑیوں کے ٹال سیل کر دئیے ہیں غریب آدمی موجودہ مہنگائی کے عالم میں گیس سلنڈر لینے سے مجبورہے مسجدوں میں وضو کیلئے پانی گرم نہیں مل رہا ہے جبکہ گزشتہ روز بارش ہونے کی وجہ سے وادی سون میں سردی میں اضافہ ہو چکا ہے عوام کی مجبوری کو مدنظررکھتے بیر،ککڑ،کھباڑی وغیرہ لکڑیاں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے اورلکڑی ٹال جو سیل ہے انکو فوری طور پرکھولا جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں