177

اسسٹنٹ ڈاریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر فاروق احمد کا گندم آگاہی لیکچر

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تعاون سے ڈاکٹر فاروق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بچوں کو فصل گندم کی غذائی اہمیت اور پیداوری ٹیکنالوجی کی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ گندم ایک اہم غذائی فصل ہے اور خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے اس کا کردار ہمیشہ سر فہرست رہا ہے پاکستان میں گندم کی فصل سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتی ہے غذائی تحفظ کی ضمانت کے سبب گندم کی اچھی پیداوار معاشرتی استحکام کا باعث بھی بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں