235

سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے ،راجہ آصف

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حالیہ سموگ کے حوالے سے جابہ پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا آغازکیا گیاجس میں سموگ کے حوالے سے ٹرکوں کوچز کے ڈرائیوروں کو لیکچر اور پمفلٹس کی تقسیم کیے گئے اس حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے گئے پٹرولنگ پوسٹ انچارج سب انسپکٹرراجہ آصف نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میں بھی اس مہم کے تحت سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد اپنی سواریوں پر تعلیمی اداروں کا روزانہ سفر کرتے ہیں اور سموگ کے دوران روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنا اور ہر ممکن احتیاط قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکتی ہے اور حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہےدھند یا سموگ کے دوران ہائی ویز پر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں دھند میں ہمیشہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھناچاہیےسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں دوران سفرکسی بھی مسئلہ یا حادثے کی صورت میں ہائی ویز پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن1124 پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں