192

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ،انجمن فدائین اسلام شنکیاری شریف کی جانب سے کیمپ متاثرین سیلاب

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ اور انجمن فدائین اسلام شنکیاری شریف کی جانب سے امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین میں اکھٹا کئے جانے والا سامان ڈیرہ غازی خان،چوٹی زیریں اورراجن پورکے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے دو روز قبل تقریبا20لاکھ کی مالیت کا سامان پرمشتمل امدادی سامان تکبیرچوک سے دعاوں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جانب ٹرکوں میں لاد کر روانہ کیا گیا امدادی سامان روانہ کرتے وقت نائب صدر پاکستان عوامی تحریک خوشاب حاجی محمدریاض جڑوال نے کہا کہ دکھی انسانیت کی دادرسی ایمان کا حصہ ہے ہم کسی صورت میں بھی سیلاب متاثرین کو بے یارور مدگارنہیں چھوڑیں گے ملک سلیم اقبال نے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں سامان کی تقسیم منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے کارکن خود تقسیم کرتے ہیں 2ستمبر کو 42لاکھ اور اب 20لاکھ مالیت کا امدادی سامان 210 گھرانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں خشک راشن آٹا،چینی،چاول،دالیں،مصحالہ جات،کپڑے،چادریں کمبل اشیا خوردونوش،اشیائےضروریہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں