346

موضع اوچھالہ موڑ تا مصطفی آباد(بھکی)سڑک افتتاح سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے نواحی موضع اوچھالہ موڑ تا مصطفی آباد(بھکی)تک ایک ہفتہ قبل بننے والی سڑک افتتاح سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اہلیان علاقہ نے متعلقہ ٹھکیدارکےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے ملک عمراسلم اعوان کی گرانٹ تقریبا 34لاکھ روپے سے ایک کلومیٹر کی سڑک ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی کئی سالوں سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا ایم این اے ملک عمراسلم اعوان نے عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اس سڑک کی خصوصی گرانٹ منظور کروائی لیکن افسوس کہ وہ بھی کرپشن کی نذر ہو گئی اہلیان علاقہ نے سڑک میں ناقص میٹریل استعمال ہونے پر ٹھکیدار اورمتعلقہ محکمہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کو نئے سرے سے تعمیر کرایا جائے معلوم ہوا ہے کہ ٹھکیدار نے پرانی سڑک کے اوپر ہی میک اپ کر دیا جو کہ اہلیان علاقہ کے ساتھ سراسرزیادتی ہے اس حوالے سے جب ٹھکیدار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کو دوبارہ مرمت کرا دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں