Daily Manaqib Islamabad Loh 204

آحمد آباد ،جھیل میں محکمہ فشریزشپ ایم پی اے کا ذاتی فائدہ،ملک محبوب،ملک ہادی بخش،ملک خالد مسحود

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)وادی سون کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک محبوب ،ملک ہادی بخش،ملک خالد مسحود نے کہا ہے کہ وادی سون موضع احمدآباد(کھبیکی) کےغریب کسانوں کا جو پہلے گزشتہ سیلابی بارشی پانی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان کسانوں کی زمینوں سے پانی نکلواتے اورملحقہ تباہ شدہ سڑک کی تعمیرومرمت کرواتے لیکن انہوں نے محکمہ فشریز کو اپنی ایم پی اے شپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلیوں کی افزائش شروع کر دی وادی سون کے کسان پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے یہ ظلم برپا کر دیا انہوں نے کہا کہ موصوف ایم پی اے حلقہ تبدیل ہونے کے بعد وادی سون کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ انکا بھائی اسی حلقہ کا ایم این اے ہے انہوں نےکہا کہ احمدآباد کے مکینوں کو چاہے کہ ایم پی اے وادی سون کیلئے ترقیاتی پروجیکٹ نہیں لا سکتے تو تو کم ازکم غریب عوام کا خیال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں