746

ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) شعیب علی نے استعمال کی بنیادی اشیاء کی نئی قیمتوں کا تعین کر کے نو ٹیفکیشن جاری

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) شعیب علی نے استعمال کی بنیادی اشیاء کی نئی قیمتوں کا تعین کر کے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نو ٹیفکیشن کے مطابق سپر باسمتی چاول نیا 217روپے،سپر باسمتی چاول (پرانا) 237روپے،چنا کالا (مو ٹا) 187روپے،چنا سفید باریک 252روپے،دال چنا مو ٹی 197روپے،دال چنا باریک 192روپے،بیسن 202روپے،دال مسو ر موٹی 260روپے،دال مسور باریک 362روپے،دال ماش دھلی 352روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 162روپے،گوشت چھو ٹا 1100روپے گوشت بڑا 550روپے،دودھ کھلا 100روپے،دہی 110روپے،روٹی سو گرام 8روپے،نان 120گرام 10روپے،آ ٹا تھیلا 10کلو گرام 490روپے اور آ ٹا تھیلا 20کلو گرام 980روپے کے حساب سے فروخت کیا جاسکے گا۔سبزی پھل و دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیاد پر جاری کر دہ لسٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے۔کو ئی دوکاندار یا شخص مقرر کردہ نرخ سے زائد وصول نہ کر گا بصورت دیگر اوور چارجنگ کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں