نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،نائب تحصیلدار میاں کریم نواز نے ماتحت عملے کے ہمراہ اندرون،بیرون شہر کی مختلف دوکانوں کو چیک کیا انہوں نے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار کے جرمانے عائد کئے انہوں نے دوکانداروں کو وارننگ دی کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کی جائے آئندہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
318