229

ٹی ڈی سی پی کی جانب سے86کنال زرعی رقبہ ٹی ڈی سی پی کھبیکی کے نام ہونے پر احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ٹی ڈی سی پی کی جانب سے86کنال زرعی رقبہ ٹی ڈی سی پی کھبیکی کے نام ہونے پر بینر آویزاں کیا گیاکہ کوئی شخص رقبہ پر تعمیر یا کاشت نہیں کرئے گا بصورت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے اراضی مالکان میں تشویش کی لہردوڑ گئی انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ڈی سی پی کی اجارہ داری کو نامنظور کرتے ہیں زرعی زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں بے روزگار،بے گھر کیا جارہا ہے ہمارا گزربسر کاشت کاری پر ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں