362

نوشہرہ تا اوچھالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ہائی وےحکام توجہ دیں

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)نوشہرہ تا اوچھالی خستہ حال سڑک کے باعث سیاحوں،مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے چند سال قبل تعمیر ہونیوالی مذکورہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں صدیق آباد تا ڈیپ شریف سڑک پر برساتی نالوں سے بہہ کر آنے والے روڑے عرصہ دراز سے پڑے ہیں جہاں پیدل گزرنا بھی مشکل ہے گزشتہ روز کی بارش سے سڑک پانچ گھنٹے بند رہی جس سے دفتری ملازمین،طلباوطالبات اور دیگر مسافر وقت مقرر سے دیر تک پہنچے اس اہم شارع کی کافی عرصہ سے مرمت نہیں ہوئی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر سفر کرنا خطرے سے کم نہیں آئے روز گاڑیاں خراب ہورہی ہیں سماجی وسیاسی شخصیت ملک محمد اقبال نسال نے ہائی وے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف کناروں پر نالے تعمیر کئے جائیں جس سے برساتی پانی کا اخراج جاری رہے اور جلد سڑک پر روڑے اٹھوائے جائیں تاکہ آئندہ دشواری کا سامنا نہ ہو انہوں کہا کہ اس سے قبل محکمہ ہائی وے کو گزارشات کیں مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں